نجی بینک میں شارٹ سرکٹ سے اچانک آگ بھڑک اٹھی
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) فٹ بال چوک میں واقع نجی اسلامی بینک میں شارٹ سرکٹ کے باعث اچانک آگ بھڑک اٹھی۔
اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کے اہلکار فوری طور پر موقع پر پہنچے اور بروقت کارروائی کرتے ہوئے آگ پر قابو پالیا۔ ریسکیو اہلکاروں کی فوری کارروائی کے باعث آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا گیا اور بڑے نقصان کا خدشہ ٹل گیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق آگ لگنے کی ابتدائی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جارہی ہے ، تاہم واقعے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments