مدارس طلبہ کیلئے سپورٹس گالا کرکٹ میچز 28 اگست کو ہونگے

مدارس طلبہ کیلئے سپورٹس گالا کرکٹ میچز 28 اگست کو ہونگے

ملتان (خصوصی رپورٹر)سپورٹس ڈیپارٹمنٹ ملتان ضلعی انتظامیہ کے تعاون سے جشن آمد رسول ؐکے سلسلے میں مدارس کے طلبہ کیلئے سپورٹس گالا منعقد کرے گا۔

 ڈی ایس او ملتان عدنان نعیم کے مطابق ڈپٹی کمشنر ملتان ڈاکٹر فیصل سلیم کی ہدایت پر مدارس کے طلبہ کیلئے صحت مند اور مثبت سرگرمیوں کا اہتمام کیا جارہا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ اس سلسلے میں مدارس کے طلبہ کے درمیان کرکٹ میچز 28 اگست کو ڈویژنل سپورٹس گراؤنڈ ملتان میں کھیلے جائیں گے ۔ ایونٹ میں ملتان ضلع کے مختلف مدارس کی ٹیمیں حصہ لیں گی اور طلبہ اپنی کھیلوں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے ۔

عدنان نعیم نے کہا کہ ایونٹ میں شرکت کرنے والے کھلاڑیوں کو تمام ضروری سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کیلئے خصوصی انعامات بھی تقسیم کئے جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمیوں کا مقصد مدارس کے طلبہ کو مثبت اور صحت مند ماحول فراہم کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...