سنی تحریک کی سالانہ میلاد النبی ؐریلی آج نکالی جائے گی
ملتان ( کرائم رپورٹر )پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام 35 ویں سالانہ مرکزی میلاد ریلی آج تین بجے چوک منظور آباد تا گھنٹہ گھر تک نکالی جائے گی۔
ریلی کی قیادت صدر جنوبی پنجاب ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر قادری کریں گے ،ریلی کا مختلف مقامات پر بھر پور استقبال کیا جائے گا،ریلی میں علماء مشائخ، وکلاء، تاجر،سیاسی رہنما،اور تنظیمات اہل سنت کے قائدین بھی شرکت کریں گے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments