پرائیویٹ واپڈا ملازم کرنٹ لگنے سے جاں بحق، لائن مین کیخلاف مقدمہ

پرائیویٹ واپڈا ملازم کرنٹ لگنے سے  جاں بحق، لائن مین کیخلاف مقدمہ

ملتان (کرائم رپورٹر)بستی ملوک پولیس نے مبینہ غفلت اور لاپروائی کے باعث پرائیویٹ واپڈا ملازم کے کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہونے کے واقعہ پر لائن مین کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس کو اقبال نے بتایا کہ اس کا بیٹا انور واپڈا میں پرائیویٹ طور پر کام کرتا تھا۔ اس دوران مبینہ طور پر لائن مین کی غفلت اور لاپروائی کے باعث انور کو بجلی کا کرنٹ لگا، جس سے وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...