لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

لڑائی جھگڑے کے دوران  فائرنگ، ملزم کیخلاف مقدمہ درج

ملتان (کرائم رپورٹر)ڈی ایچ اے پولیس نے لڑائی جھگڑے کے دوران فائرنگ کرنے کے الزام میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 پولیس کو عمران نے بتایا کہ وہ اپنی بیوی اور بچوں کو لینے سسرال گیا تو ہمسایہ اقبال عرف کالی وہاں آگیا اور اس سے لڑائی جھگڑا شروع کردیا۔ دونوں کے درمیان ہاتھا پائی بھی ہوئی۔ عمران نے بتایا کہ وہ بیوی بچوں کو لے کر واپس جا رہا تھا کہ ملزم دوبارہ آگیا اور اس کی بیوی پر سیدھا فائر کردیا، تاہم گولی لگنے سے وہ معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔ فائرنگ کے بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے ملزم کی گرفتاری اور مزید کارروائی شروع کردی۔ملتان ( کرائم رپورٹر ) ڈی ایچ اے پولیس نے لڑائی جھگڑا کرتے ہوئے فائر کرنے کے الزام میں ملزم کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...