شاہ شمس کالونی تاجر انتخابات اسامہ علی قریشی صدر منتخب
ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران شاہ شمس کالونی کمرشل مارکیٹ وہاڑی روڈ کے انتخابات میں تاجر اتفاق گروپ نے کامیابی حاصل کرلی، جبکہ اسامہ علی قریشی صدر منتخب ہوگئے ۔
الیکشن کمیشن کے ارکان حافظ یاسر رحمن، شہوار حسین اور محمد طارق سلیم نے انتخابی نتائج کا اعلان کیا۔ ان کے مطابق پولنگ صبح 10 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہی۔ کل 157 ووٹرز میں سے 154 نے اپنا حق رائے دہی استعمال کیا اور کوئی ووٹ مسترد نہیں ہوا۔ تاجر اتفاق گروپ کے صدارتی امیدوار اسامہ علی قریشی نے 79 ووٹ حاصل کئے جبکہ ان کے مد مقابل تاجر اتحاد گروپ کے حاجی متین سجاد نے 75 ووٹ حاصل کئے ۔ اس طرح تاجر اتفاق گروپ نے چار ووٹوں کی برتری سے کامیابی حاصل کی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments