انسداد پولیو مہم 19 ستمبر سے شروع ملتان میں 10 لاکھ بچے ہدف

انسداد پولیو مہم 19 ستمبر سے شروع  ملتان میں 10 لاکھ بچے ہدف

ملتان (لیڈی رپورٹر)ملتان میں چار روزہ انسداد پولیو مہم 19 ستمبر 2026 سے شروع ہوگی، جس کے دوران 10لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے ۔

سی ای او ہیلتھ ملتان ڈاکٹر ثوبان ضیا نے بتایا کہ پہلے مہم صرف دو تحصیلوں تک محدود تھی، تاہم شہریوں کی زیادہ آمد و رفت کے پیش نظر اسے پورے ضلع تک توسیع دے دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ملتان ایک اہم تجارتی اور ٹرانزٹ مرکز ہے ، جہاں مختلف علاقوں سے لوگوں کی بڑی تعداد آتی جاتی ہے ۔ اسی وجہ سے فیصلہ کیا گیا ہے کہ مہم پورے ضلع میں بیک وقت چلائی جائے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...