میلسی : مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار
میلسی : مبینہ پولیس مقابلہ، اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار پولیس کے تعاقب پر ملزم موٹر سائیکل سمیت بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی ہوا
میلسی (نامہ نگار ) موضع بھڈہ کے قریب مبینہ پولیس مقابلے کے دوران سنگین مقدمات میں مطلوب بین الاضلاعی ڈکیت اور اشتہاری ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ پولیس کے مطابق موٹر سائیکل سوار کو رکنے کا اشارہ کیا گیا تو اس نے مبینہ طور پر پولیس پارٹی پر فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے تعاقب شروع کردیا۔ فرار کے دوران ملزم تیز رفتاری اور مبینہ بوکھلاہٹ کے باعث موٹر سائیکل سمیت بجلی کے پول سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا، جسے پولیس نے گرفتار کرکے طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت کوڑے خان ولد منظور، سکنہ مظفرگڑھ کے نام سے ہوئی ہے ۔ ملزم ضلع ملتان، خانیوال، مظفرگڑھ اور وہاڑی میں ڈکیتی، رابری اور اقدام قتل سمیت سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ جبکہ خانیوال میں ڈکیتی کے مقدمے میں اشتہاری تھا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments