47 ڈبلیو بی روڈ پر مٹی، ملبے سے شہریوں کو مشکلات

 47 ڈبلیو بی روڈ پر مٹی، ملبے سے شہریوں کو مشکلات

47 ڈبلیو بی روڈ پر مٹی، ملبے سے شہریوں کو مشکلات نہر صفائی کا ملبہ سڑک پر ڈالنے سے ٹریفک متاثر، طلبہ کو شدید دشواری

وہاڑی (خبرنگار) 47 ڈبلیو بی روڈ پر چڑیا گھر کے قریب نہر کی صفائی کے دوران مٹی اور ملبہ سڑک پر ڈالے جانے سے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ۔ اہل علاقہ نے محکمہ انہار اور محکمہ آبپاشی کی مبینہ غفلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلیٰ حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق سڑک پر مٹی اور ملبہ موجود ہونے کے باعث آمدورفت متاثر ہورہی ہے ، جبکہ سکول جانے والے بچوں کو خصوصاً مشکلات کا سامنا ہے اور انہیں یونیفارم میں مٹی و کیچڑ سے گزرنا پڑتا ہے ۔ بعض بچے دشواری کے باعث سکول جانے سے بھی گریز کرنے لگے ہیں۔ اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ نہر کی صفائی کے ساتھ سڑک سے مٹی اور ملبہ ہٹانے کا مناسب انتظام بھی ضروری تھا۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر وہاڑی اور متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ سڑک فوری طور پر صاف کروا کر شہریوں کو درپیش مشکلات ختم کی جائیں اور غفلت کے ذمہ دار اہلکاروں کے خلاف کارروائی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...