پرانا خانیوال : سیوریج بحران، گلیوں میں گندا پانی جمع

 پرانا خانیوال : سیوریج بحران، گلیوں میں گندا پانی جمع

پرانا خانیوال : سیوریج بحران، گلیوں میں گندا پانی جمع سیوریج لائن بند ہونے سے تعفن پھیلنے لگا ، بیماریاں پھیلنے کا خدشہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) پرانا خانیوال میں حاجی کمہار ہڈی جوڑ والی مین گلی اور حیدریہ بستی میں طویل عرصے سے جاری سیوریج کے مسئلے نے شہریوں کی مشکلات میں اضافہ کردیا ہے ۔ علاقہ مکینوں کے مطابق سیوریج لائن بند ہونے کے باعث گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر کھڑا ہے ، جس سے تعفن، آمدورفت میں دشواری اور بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ متعدد بار شکایات کے باوجود مسئلے کا مستقل حل نہیں کیا جاسکا، چند روز کیلئے پانی ہٹانے کے بجائے سیوریج لائن کو مستقل بنیادوں پر بحال کرنا ضروری ہے ۔ علاقہ مکینوں نے ایم این اے محمد خان ڈاہا سے مطالبہ کیا کہ اپنے آبائی علاقے میں جاری بحران کا فوری نوٹس لے کر متعلقہ اداروں کو ہنگامی بنیادوں پر کارروائی کی ہدایت کریں۔ شہریوں نے ڈپٹی کمشنر خانیوال اور سیوریج حکام سے بھی موقع کا معائنہ کرکے بند لائن کھلوانے اور مستقل بحالی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...