غیر معیاری پاپڑ، ٹافیوں اور مشروبات کی فروخت جاری

 غیر معیاری پاپڑ، ٹافیوں اور مشروبات کی فروخت جاری

غیر معیاری پاپڑ، ٹافیوں اور مشروبات کی فروخت جاری سکولوں کے اطراف خصوصی چیکنگ کا نظام مزید فعال بنایا جائے : شہریوں کا مطالبہ

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) خانیوال شہر اور گردونواح میں گلی محلوں اور سکولوں کے باہر دکانوں پر مبینہ طور پر مضرِ صحت اور غیر معیاری پاپڑ، ٹافیاں، رنگ برنگی گولیاں اور رنگین مشروبات کی فروخت جاری ہے ، جس پر والدین اور شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے ۔ شہریوں کے مطابق غیر معیاری اشیائے خورونوش کے استعمال سے بچوں میں گلے اور پیٹ کی مختلف شکایات پیدا ہونے کا خدشہ ہے ۔ والدین کا کہنا ہے کہ بعض دکاندار مبینہ طور پر منافع کی خاطر بچوں کی صحت کو نظرانداز کررہے ہیں، جبکہ متعلقہ حکام کی نگرانی مؤثر دکھائی نہیں دیتی۔ سماجی حلقوں نے پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ خانیوال اور گردونواح میں غیر معیاری اشیائے خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے اور سکولوں کے اطراف خصوصی چیکنگ کا نظام مزید فعال بنایا جائے تاکہ بچوں کو مضرِ صحت اشیا سے محفوظ رکھا جاسکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...