پنجاب ٹیچر یونین کوٹ ادو کی نئی ضلعی کابینہ تشکیل دیدی گئی

 پنجاب ٹیچر یونین کوٹ ادو کی نئی ضلعی کابینہ تشکیل دیدی گئی

پنجاب ٹیچر یونین کوٹ ادو کی نئی ضلعی کابینہ تشکیل دیدی گئیحقوق کے تحفظ اور تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے کردار ادا کریں گے :ظفر اقبال

کوٹ ادو(ڈسٹرکٹ رپورٹر ) پنجاب ٹیچر یونین ضلع کوٹ ادو کا اہم اجلاس قاضی شاہد عمران کے ڈیرے پر منعقد ہوا، جس میں سینئر اساتذہ سے کئی روزہ مشاورت کے بعد تحصیل و ضلعی کابینہ تشکیل دے دی گئی۔ سینئر وائس چیئرمین پنجاب ٹیچر یونین ملک امام دین کی ہدایت اور چیئرمین خالد حسین خان گرمانی کی زیرِ نگرانی ضلعی صدر ظفر اقبال قریشی نے نئی کابینہ کا اعلان کیا۔ ظفر اقبال قریشی ضلعی صدر، چودھری غلام رسول اور سلطان محمود نائب صدور، حافظ محمد اسلم گشکوری سینئر نائب صدر، جبکہ عمران اصغر ہانس، میاں وجاہت علی پنوار، شاہد یسین اور قاری عبدالرشید نائب صدور مقرر ہوئے ۔ حافظ محمد اسلم ضلعی جنرل سیکرٹری، ملک ممتاز کھر ڈپٹی جنرل سیکرٹری اور محمد اجمل سیکرٹری فنانس مقرر کیے گئے ۔ دیگر عہدیداران میں ایکشن کمیٹی، مجلس عاملہ، ایڈیٹر، رابطہ سیکرٹری، کوآرڈینیٹرز اور ڈسٹرکٹ آڈیٹر بھی شامل ہیں۔ اس موقع پر رہنماؤں نے کہا کہ نئی کابینہ اساتذہ کے مسائل کے حل، حقوق کے تحفظ اور تعلیمی نظام کی بہتری کیلئے بھرپور کردار ادا کرے گی۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...