مکان کی تعمیر کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحق
مکان کی تعمیر کے دوران کرنٹ لگنے سے مزدور جاں بحقچک پندرہ نائن آر میں محسن باٹی ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے ٹکرا گیا اور چل بسا
کچاکھوہ(نامہ نگار) کچاکھوہ کے نواحی علاقے چک نمبر 15 نائن آر سہوانوالہ میں مکان کی تعمیر کے دوران ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے ٹکرا کر مزدور جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق مکان کی تعمیر کے دوران مزدور محسن باٹی سکنہ چک نمبر 14 نائن آر باٹیانوالہ کام میں مصروف تھا کہ اچانک ہائی وولٹیج بجلی کی تار سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔ واقعے کے بعد علاقے میں غم کی فضا پھیل گئی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments