فرائض میں غفلت ، میپکو لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

 فرائض میں غفلت ، میپکو لائن سپرنٹنڈنٹ معطل

بجلی 10گھنٹے تک بند رہی، فالٹ بروقت نہ ملنے پر اعلیٰ حکام کا نوٹس اللہ رکھا کو روزانہ حاضری کے لیے سرکل آفس میں رپورٹ کرنا ہو گی

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) میپکو کے اعلیٰ افسران نے فرائض میں مبینہ غفلت اور صارفین کے ساتھ نامناسب رویے پر سیکنڈ ڈویژن کے لائن سپرنٹنڈنٹ (ایل ایس) اللہ رکھا کو معطل کردیا۔ ذرائع کے مطابق متعلقہ فیڈر کی بجلی دس گھنٹے تک بند رہی، تاہم طویل وقت گزرنے کے باوجود فالٹ بروقت تلاش کرکے دور نہ کیا جاسکا، جس پر اعلیٰ حکام نے نوٹس لیا۔ بجلی کی طویل بندش سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جبکہ صارفین کی جانب سے شکایات بھی سامنے آئیں۔ سپرنٹنڈنگ انجینئر نے ابتدائی جانچ کے بعد اللہ رکھا کے خلاف محکمانہ کارروائی کرتے ہوئے معطلی کے احکامات جاری کیے ۔ معطلی کے دوران انہیں روزانہ حاضری کے لیے سرکل آفس میں رپورٹ کرنا ہوگا اور محکمانہ قواعد کے مطابق گزارہ الاؤنس دیا جائے گا۔ شہری حلقوں نے کارروائی کو سراہتے ہوئے بجلی کی بندش، فالٹ میں تاخیر اور صارفین سے مبینہ بدسلوکی کے دیگر واقعات کا بھی نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...