2 افراد کی تیرہ سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل

2 افراد کی تیرہ سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرل

2 افراد کی تیرہ سالہ لڑکے سے مبینہ زیادتی، ویڈیو وائرلوالدہ کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) نواحی علاقے کی رہائشی شمیم بی بی زوجہ محمد رمضان نے پولیس کو درخواست دی کہ اس کے 13 سالہ بیٹے کی مبینہ نازیبا ویڈیو واٹس ایپ گروپ میں سامنے آئی۔ والدہ کے مطابق بیٹے سے دریافت کیا گیا تو اس نے بتایا کہ وہ فجر کی نماز کے بعد مسجد سے باہر نکلا تو محمد مدثر اور محمد اجمل اسے مبینہ طور پر ایک بیٹھک میں لے گئے ، جہاں اس کے ساتھ زیادتی کی گئی اور ویڈیو بھی بنائی گئی۔ درخواست گزار کے مطابق ملزمان نے واقعے کا کسی کو بتانے کی صورت میں ویڈیو وائرل کرنے کی دھمکی بھی دی۔ کوٹ ادو سٹی پولیس نے شمیم بی بی کی رپورٹ پر محمد مدثر اور محمد اجمل کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...