وہاڑی : خصوصی تعلیمی اداروں کیلئے 10 ٹیچر انٹرنز تعینات

 وہاڑی : خصوصی تعلیمی اداروں کیلئے 10 ٹیچر انٹرنز تعینات

وہاڑی : خصوصی تعلیمی اداروں کیلئے 10 ٹیچر انٹرنز تعینات سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن اور ڈپٹی کمشنر نے تقرری آرڈرز تقسیم کئے

وہاڑی (خبرنگار) ڈی سی آفس وہاڑی میں سپیشل ایجوکیشن کے اداروں میں سکول ٹیچر انٹرنز کی تعیناتی کے آرڈرز تقسیم کرنے کی تقریب منعقد ہوئی، جس میں سیکرٹری سپیشل ایجوکیشن پنجاب شعیب اقبال سید اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ نے 10 سکول ٹیچر انٹرنز میں تقرری آرڈرز تقسیم کیے ۔ شعیب اقبال سید نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے وژن کے مطابق خصوصی بچوں کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جبکہ ایس ٹی آئیز کی تعیناتی سے تدریسی عملے کی کمی پوری ہوگی۔ انہوں نے بتایا کہ خصوصی تعلیمی اداروں میں بچوں کو مفت کتابیں، ٹرانسپورٹ، ہمت کارڈز، میل پروگرام اور معاون آلات فراہم کیے جارہے ہیں۔ ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ نے کہا کہ نئے ایس ٹی آئیز کی تعیناتی سے تدریسی امور میں مزید بہتری آئے گی، خصوصی بچے زیادہ توجہ کے مستحق ہیں اور ان کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنا ہم سب کی ذمہ داری ہے ۔ تقریب میں متعلقہ افسران بھی موجود تھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...