پولیس کارروائیاں، ڈکیت گروپ کے تین ارکان سمیت پانچ گرفتار
پولیس کارروائیاں، ڈکیت گروپ کے تین ارکان سمیت پانچ گرفتار موبائل فون، موٹر سائیکل، پسٹل، چھ کلو چرس اور رشوت کی رقم برآمد، مقدمات درج
وہاڑی (خبرنگار) پولیس نے مختلف کارروائیوں کے دوران ڈکیت گروپ کے تین ارکان سمیت پانچ ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ، منشیات، موبائل فون اور دیگر سامان برآمد کرلیا۔ پولیس تھانہ سٹی نے دن دیہاڑے موبائل شاپ پر گن پوائنٹ پر ڈکیتی کرنے والے ذوہیب، اویس اور فیضان کو گرفتار کرکے 4 لاکھ 50 ہزار روپے مالیت کے چھ موبائل فون، واردات میں استعمال ہونے والا موٹر سائیکل اور دو پسٹل برآمد کرلیے ۔ پولیس کے مطابق ملزمان نے 7 اگست کو واردات کی تھی اور انہیں سیف سٹی کیمروں اور ہیومین انٹیلیجنس کی مدد سے ٹریس کیا گیا۔ تھانہ لڈن پولیس نے بدنام زمانہ منشیات فروش خالد حسین دایا کو گرفتار کرکے چھ کلو چرس برآمد کی، جبکہ اسے مقدمے سے بچانے کیلئے ایک لاکھ روپے رشوت کی پیشکش کرنے والے اللہ رکھا جھبیل کو بھی گرفتار کرکے رقم بطور ثبوت قبضے میں لے لی۔ ڈی پی او تصور اقبال نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر اور منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments