موبائل شاپ مالک کا شہری پر تشدد، ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

موبائل شاپ مالک کا شہری پر  تشدد، ویڈیو وائرل، ملزم گرفتار

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی)تھانہ دانیوال کی حدود میں موبائل شاپ کے مالک کی جانب سے شہری کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ویڈیو سامنے آنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ذرائع کے مطابق ایک شہری اپنے کمسن بیٹے کے ہمراہ موبائل شاپ پر موجود تھا کہ دکان کے مالک نے مبینہ طور پر اسے تشدد کا نشانہ بنا دیا۔ واقعے کی ویڈیو میں کمسن بچہ اپنے والد کو بچانے اور تشدد روکنے کی درخواست کرتا دکھائی دیتا ہے ۔ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد شہریوں میں شدید تشویش اور غم و غصہ پایا گیا۔ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی تصور اقبال نے پولیس کو فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ڈی پی او کی ہدایت پر پولیس تھانہ دانیوال نے کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...