دھنوٹ میں نعتیہ مشاعرہ گلہائے عقیدت پیش

دھنوٹ میں نعتیہ مشاعرہ گلہائے عقیدت پیش

دھنوٹ (نامہ نگار)ادبی ورثہ دھنوٹ کے زیر اہتمام معروف شاعر عبید بخاری کی زیر صدارت مقامی میرج ہال میں سالانہ نعتیہ مشاعرہ ،گلہائے عقیدت پیش کئے گئے۔

 راشد تبسم نے بطور مہمان خصوصی جبکہ نوید صدیقی نے مہمان اعزاز کی حیثیت سے شرکت کی۔ نقابت کے فرائض سوجھل بخاری نے انجام دئیے ۔مشاعرے میں عبید بخاری، راشد بخاری، نوید صدیقی، سوجھل بخاری، شاہد مختار جامی، رانا سرفراز طاہر، طارق شاہد موتھا، عرفان فرحت، تنویر الحق نعمان، اعجاز دانش، صابر علی صابر، ثاقب خلیلی، راشد علی تبسم، ساجد شام اور دیگر شعرائے کرام نے نعتیہ کلام پیش کرکے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔اس موقع پر ورکنگ جرنلسٹ پریس کلب لودھراں کے صدر ملک محمد شفیق، سابق چیئرمین یونین کونسل دھنوٹ میاں ولی محمد کاشف، ادبی شخصیت چوہدری مظفر علی اور دیگر شخصیات کو شیلڈز پیش کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...