سمال ٹریڈرز چیمبر کی فرینڈز گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان

سمال ٹریڈرز چیمبر کی فرینڈز  گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیمبر آف سمال ٹریڈرز ملتان نے چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ملتان کے انتخابات میں فرینڈز گروپ کی بھرپور حمایت کا اعلان کردیا۔

 اس حوالے سے اجلاس سٹی صدر ظفر اقبال صدیقی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں جنوبی پنجاب کے صدر چوہدری طارق کریم، ضلعی صدر شیخ طاہر امجد، سرپرست حاجی توصیف احمد، سینئر نائب صدر حاجی اصغر اکبر، جنرل سیکرٹری عزیز الرحمن انصاری، چیئرمین احتشام الحق سمیت دیگر عہدیداران نے شرکت کی۔اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ فرینڈز گروپ کے کارپوریٹ اور ایسوسی ایٹ کلاس کے تمام 24 امیدواروں کی بھرپور حمایت کی جائے گی اور ان کی کامیابی کیلئے انتخابی مہم میں فعال کردار ادا کیا جائے گا۔ چیمبر آف سمال ٹریڈرز کے عہدیداران اور دیگر امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھی تاجر برادری کو متحرک کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ظفر اقبال صدیقی نے کہا کہ فرینڈز گروپ کی کامیابی سے ملتان کی صنعت و تجارت کو نئی سمت ملے گی۔ چیمبر کو چند افراد تک محدود رکھنے کے بجائے تمام تاجروں، صنعتکاروں اور کاروباری افراد کا مؤثر نمائندہ ادارہ بنایا جائے گا۔ چیمبر تک کاروباری برادری کی آسان رسائی یقینی بنانے کے ساتھ چھوٹے اور بڑے کاروبار کے مسائل کو یکساں اہمیت دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ صنعت و تجارت کے فروغ کیلئے چیمبر، تاجر تنظیموں اور کاروباری برادری کے درمیان مضبوط رابطہ ضروری ہے ۔ فرینڈز گروپ کی کامیابی سے سرمایہ کاری، صنعتی سرگرمیوں اور روزگار کے مواقع میں اضافے کی راہ ہموار ہوگی۔ 

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...