لوہا مارکیٹ انتخابات، امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئیے

لوہا مارکیٹ انتخابات، امیدواروں نے کاغذات جمع کرا دئیے

ووٹوں کی کل تعداد 638 ،پولنگ 17 ستمبر کو ہوگی، طارق قمر انصاری

ملتان (لیڈی رپورٹر)انجمن تاجران لوہا مارکیٹ نشاط روڈ ملتان کے انتخابات کے لیے اتفاق گروپ کے امیدوار برائے صدر حاجی شاہد شکور، جنرل سیکرٹری شیخ محمد نفیس اور دیگر امیدواروں و عہدیداران نے کاغذات نامزدگی جمع کرا دئیے ۔ اس موقع پر چیف الیکشن کمشنر طارق قمر انصاری اور ڈپٹی الیکشن کمشنر حاجی محمد نواز بھی موجود تھے ۔ چیف الیکشن کمشنر طارق قمر انصاری نے بتایا کہ انتخابات میں ووٹوں کی کل تعداد 638 ہے جبکہ پولنگ 17 ستمبر بروز جمعرات صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک لوہا مارکیٹ میں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ انتخابی عمل پرامن انداز میں مکمل کرایا جائے گا اور کسی قسم کی ہنگامہ آرائی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

 انتخابات کے سلسلے میں اتفاق گروپ کے امیدواروں اور عہدیداران میں سرپرست اعلیٰ حاجی محمد رمضان خان، گروپ لیڈر حاجی محمد حفیظ، گروپ چیئرمین حاجی فہیم بلال، چودھری ابشام، چیئرمین چودھری ظہور، نائب صدر حاجی عبدالغفار، وائس چیئرمین چودھری شہباز، سینئر وائس چیئرمین گل حسن صدیقی، جوائنٹ سیکرٹری محمد کامران چوہان، چیئرمین رابطہ کمیٹی حاجی جعفر حسین، فرحت صدیقی، ڈپٹی وائس چیئرمین سید ذوالفقار علی شاہ، ایڈیشنل سیکرٹری امتیاز پپو، انفارمیشن سیکرٹری محمد طارق کھوڑ، فنانس سیکرٹری ذیشان حفیظ بھٹی، احسن مشتاق، حاجی ثنا اللہ خان اور حاجی امجد شکور خان سمیت دیگر شامل ہیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ الیکشن خوش اسلوبی سے مکمل ہوں گے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...