یوم دفاع پر تقریری مقابلے ، فوج کے شہداکو خراج عقیدت
اردو مقابلے میں سحر نور ،انگلش تقریر میں حریمہ اکرم نے پہلی پوزیشن حاصل کیشہدا ہمارا فخر، قوم پاک افواج کے شانہ بشانہ ،طاہر ہ نجم ودیگر ، تقریب سے خطاب
ملتان (لیڈی رپورٹر)یوم دفاع پر تقریری مقابلے ، پاک فوج کے شہدائکو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اردو مقابلے میں سحر نور ،انگلش تقریر میں حریمہ اکرم نے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ایگزیکٹو ممبر اپوا ملتان طاہرہ نجم، سجادہ نشین دربار عالیہ حضرت داؤد جہانیاں ملتان مخدوم شعیب اکمل قریشی ہاشمی، چودھری ابرار حسین، سابق ڈی او سپیشل ایجوکیشن میاں محمد ماجد، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عدنان نعیم اور صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا ہے کہ شہدا قوم کا فخر اور قیمتی اثاثہ ہیں، پاکستانی عوام اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور کشمیر کی آزادی کے لیے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے یوم دفاع پاکستان کے سلسلے میں ای لائبریری ملتان میں منعقدہ تقریری مقابلوں کی خصوصی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب کی صدارت طاہرہ نجم نے کی۔ مقررین نے کہا کہ 1965ء کی جنگ میں ناکامی کے بعد 2025ء میں بھی بھارت پر واضح ہوگیا کہ پاکستان کو طاقت کے زور پر زیر نہیں کیا جاسکتا۔ ’’اے راہ حق کے شہیدو‘‘ کے عنوان سے ہونے والے مقابلوں میں مختلف سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں کے طلبہ و طالبات نے بھرپور شرکت کی۔ سکولز کے اردو مقابلے میں سحر نور نے پہلی، مریم نان نے دوسری اور ماہم آصف نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ انگلش تقریر میں حریمہ اکرم، حانیہ عاطف اور زوہان ہارون بالترتیب اول، دوم اور سوئم رہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments