مبینہ ملاوٹ شدہ دودھ کی فروخت پر شہریوں کی تشویش
اچانک نمونے حاصل کرکے مستند لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے جائیں :شہری
خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار ) خانیوال اور گردونواح میں مبینہ طور پر ملاوٹ شدہ اور مضر صحت دودھ کی فروخت جاری رہنے پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں اور بازاروں میں خالص دودھ کے نام پر غیرمعیاری اور مبینہ طور پر کیمیکلز سے تیار کردہ دودھ فروخت کیا جا رہا ہے ، جس سے انسانی صحت کو سنگین خطرات لاحق ہیں۔ مقامی شہریوں اور سماجی حلقوں کے مطابق دودھ میں مبینہ ملاوٹ کا سلسلہ عرصہ دراز سے جاری ہے ، تاہم متعلقہ حکام کی جانب سے مؤثر کارروائی نظر نہیں آ رہی۔ شہریوں نے مطالبہ کیا کہ ملاوٹ کے خلاف کارروائیاں محض دعوؤں تک محدود نہ رہیں بلکہ دودھ کے معیار کی باقاعدہ جانچ اور موقع پر مؤثر کارروائی کی جائے ۔ شہریوں کے مطابق ناقص دودھ کے استعمال سے بالخصوص بچوں اور بزرگوں کی صحت متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب اور ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا کہ خانیوال سمیت مختلف علاقوں سے دودھ کے اچانک نمونے حاصل کرکے مستند لیبارٹری سے ٹیسٹ کرائے جائیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments