بیٹے نے باپ کو گھر سے نکال دیا،سٹیشن پر زندگی گزارنے پر مجبور

 بیٹے نے باپ کو گھر سے نکال  دیا،سٹیشن پر زندگی گزارنے پر مجبور

گگومنڈی (نامہ نگار) بدبخت بیٹے نے ضعیف العمر باپ کو مبینہ تشدد کے بعد دھکے دے کر گھر سے نکال دیا۔ نواحی گاؤں 225۔ای بی کے رہائشی ضعیف العمر محمد اسماعیل نے بتایا کہ۔۔

 انہوں نے ساری زندگی کی جمع پونجی سے گاؤں میں جگہ خرید کر گھر تعمیر کیا، انہوں نے اپنے بیٹے محمد رفیق کی شادی بھی بڑی دھوم دھام سے کی، تاہم شادی کے بعد بیٹے کا رویہ تبدیل ہوگیا اور اس نے مبینہ طور پر آئے روز والد پر تشدد کرنا معمول بنا لیا۔ محمد اسماعیل کے مطابق اب ان کے بیٹے نے ان کے مال مویشی اور گھر کے تمام سامان پر قبضہ کرکے انہیں دھکے دے کر ان کے اپنے گھر سے نکال دیا ہے ۔ انہوں نے روتے ہوئے بتایا کہ کوئی ٹھکانہ نہ ہونے کے باعث وہ ریلوے اسٹیشن پر باقی زندگی بھوک اور افلاس میں گزارنے پر مجبور ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...