شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے زیادتی، اسقاط حمل کرانے پر مقدمہ

شادی کا جھانسہ دے کر خاتون سے  زیادتی، اسقاط حمل کرانے پر مقدمہ

سکندرآباد (نامہ نگار ) شادی کا جھانسہ دے کر مطلقہ خاتون سے مبینہ زیادتی اور ادویات کے ذریعے اسقاطِ حمل کرانے کے الزام میں تھانہ راجہ رام پولیس نے ملزم ثناء اللہ کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق شاہ پور ابھا راجہ کی رہائشی (ف) بی بی نے پولیس کو دیے گئے بیان میں مؤقف اختیار کیا کہ 13 سال قبل اس کی شادی عاصم سے ہوئی تھی، جس سے اس کے تین بچے ہیں۔ خانگی اختلافات کے باعث طلاق کے بعد وہ شاہ پور ابھا میں کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھی۔ اس دوران ہمسائے ثناء اللہ نے اس سے دوستی استوار کی اور شادی کا جھانسہ دے کر مبینہ طور پر جسمانی تعلقات قائم کیے ۔ جب وہ حاملہ ہوگئی اور اس نے ملزم سے نکاح کا تقاضا کیا تو ملزم ٹال مٹول سے کام لینے لگا۔ تین روز قبل ملزم دوا دلانے کے بہانے اسے بازار لے گیا ۔اور مبینہ طور پر کوئی دوا کھلا دی، جس سے اس کی طبیعت بگڑ گئی اور حمل ضائع ہوگیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...