جرائم کے خلاف کارروائی، 6 ملزموں پر مقدمات درج
کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر، نامہ نگار ) ضلع کوٹ ادو میں مختلف جرائم کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری کو پناہ دینے ، ناجائز اسلحہ رکھنے ، منشیات فروشی اور کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لیے گئے ۔
تھانہ دائرہ دین پناہ کے علاقے میں غلام یسین پر اشتہاری ملزم غلام شبیر کو پولیس سے بچانے اور فراری میں مدد دینے کا الزام ہے ۔ دوران تفتیش اور گشت اورنگزیب اور محمد عدنان سے ناجائز 30 بور پسٹل اور گولیاں برآمد ہوئیں۔ تھانہ محمود کوٹ کے علاقے میں کمال خان سے 600 گرام چرس برآمد ہوئی۔ قصبہ گجرات کے علاقے میں محمد مجاہد کے خلاف مکان کا کرایہ داری اندراج نہ کرانے پر پنجاب کرایہ داری ایکٹ 2015 کے تحت مقدمہ درج کیا گیا۔ پولیس نے مزید کارروائی شروع کردی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments