فرینڈز گروپ کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرینگے ، تاجر رہنما

فرینڈز گروپ کی کامیابی کیلئے  دن رات ایک کرینگے ، تاجر رہنما

ملتان (لیڈی رپورٹر)تاجر رہنماؤں ملک طاہر ڈوگر اور رانا محمد اصغر نے کہا ہے کہ خواجہ محمد شفیق کی قیادت میں متحد ہیں اور فرینڈز گروپ کی کامیابی کے لیے دن رات ایک کردیں گے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے فرینڈز گروپ کے زعما کے اعزاز میں رانا محمد اصغر کی جانب سے استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب میں فرینڈز گروپ کے عمائدین میاں فیصل مختار، چوہدری ذوالفقار علی انجم، میاں فضل الٰہی شیخ، خواجہ محمد شفیق، ڈاکٹر شفیق پتافی اور آصف مجید سمیت دیگر رہنماؤں نے شرکت کی۔ مقررین نے کہا کہ انہوں نے تمام تر تحفظات کو پس پشت ڈال کر خواجہ محمد شفیق کی ہدایت پر متحد ہونے کا فیصلہ کیا ہے ۔تقریب سے میاں فیصل مختار، چوہدری ذوالفقار علی انجم، میاں فضل الٰہی شیخ، شیخ فیصل سعید، آصف مجید، میاں جمیل احمد اور اظہر ممتاز ٹیپو نے خطاب کرتے ہوئے ملک طاہر ڈوگر اور رانا محمد اصغر کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے 20 سے زائد ووٹرز سے ملاقات کرائی اور فرینڈز گروپ کی حمایت حاصل کرنے میں کردار ادا کیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...