پسند کی شادی، عدالت کا لڑکی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم
ملتان (کورٹ رپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے پسند کی شادی کرنے والی لڑکی کو ہراساں و پریشان کرنے سے متعلق درخواست پر ایس ایچ او تھانہ شاہ شمس کو درخواست گزار کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دیا ہے ۔
حفظہ اکرم بی بی نے عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ اس نے چند روز قبل اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی، جبکہ اس کے والدین اس کی شادی ایک عمر رسیدہ شخص سے کرنا چاہتے تھے ۔ شادی کے بعد قریبی رشتہ دار مبینہ طور پر اس کے خلاف ہوگئے اور طلاق نہ لینے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔ درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی کہ پولیس کو رشتہ داروں کے ایما پر اسے ہراساں کرنے سے روکا جائے ۔ عدالت نے ایس ایچ او شاہ شمس کو ہراساں کرنے سے باز رہنے کا حکم دے دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments