خان محمد کی بہن ،خضر حیات، نعیم خان بھابھہ کی پھوپھی کا انتقال
خان محمد کی بہن ،خضر حیات، نعیم خان بھابھہ کی پھوپھی کا انتقال نماز جنازہ میں سیاسی، سماجی، مذہبی شخصیات سمیت ہزاروں افراد کی شرکت
میلسی (نامہ نگار ) حاجی خان محمد بھابھہ مرحوم کی ہمشیرہ، حاجی خضر حیات خان بھابھہ، ایم پی اے خان نعیم خان بھابھہ اور خان محمد ندیم خان بھابھہ کی پھوپھی کی نماز جنازہ موضع دھلو میں دربار حضرت ابوبکر وراق کے مقام پر ادا کردی گئی۔ نماز جنازہ حاجی خضر حیات خان بھابھہ کے فرزند خان اویس خان بھابھہ نے پڑھائی۔ نماز جنازہ میں علاقے بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی و کاروباری شخصیات، معززین علاقہ، عزیز و اقارب اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ شرکاء نے سوگوار خاندان سے اظہار تعزیت اور دلی ہمدردی کرتے ہوئے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبر و استقامت کی دعا کی۔ اس موقع پر ماحول سوگوار رہا اور شرکاء نے اہل خانہ کے غم میں برابر کی شرکت کا اظہار کیا۔ حاجی خضر حیات خان بھابھہ، ایم پی اے خان نعیم خان بھابھہ، خان محمد ندیم خان بھابھہ اور دیگر اہل خانہ سے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا گیا کہ غم کی اس گھڑی میں وہ خاندان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments