کرپشن ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی:کاظم گرمانی
کرپشن ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی:کاظم گرمانی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کیلئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے کا اعلان
مظفرگڑھ (سٹی رپورٹر ) نئے تعینات ہونے والے سی ای او ایجوکیشن کاظم خان گرمانی کی دفتر آمد پر صدر ایپکا وزیر احمد خان دستی نے ساتھیوں کے ہمراہ پرتپاک استقبال کیا۔ کاظم خان گرمانی نے افسران و اہلکاروں سے ملاقات کرکے محکمہ تعلیم کے امور، کارکردگی اور درپیش مسائل پر بریفنگ لی۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اہلکار فرائض ایمانداری، ذمہ داری اور خوش اسلوبی سے انجام دیں۔ کرپشن، بدعنوانی، غفلت اور سائلین کو بلاوجہ دفاتر کے چکر لگوانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ کرپشن ثابت ہونے پر سخت محکمانہ کارروائی ہوگی۔ انہوں نے اساتذہ کو عزت و احترام دینے اور ان کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے ون ونڈو آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا، تاکہ سائلین کو ایک ہی جگہ رہنمائی اور ممکنہ حد تک مسئلے کا حل مل سکے ۔ انہوں نے میرٹ، شفافیت اور قانون کی پاسداری یقینی بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments