شجاع آباد میں بھٹہ، سیوڑہ برادریوں کی سیاسی وابستگی تبدیل

شجاع آباد میں بھٹہ، سیوڑہ  برادریوں کی سیاسی وابستگی تبدیل

شجاع آباد (نامہ نگار) حلقہ این اے 152 میں بھٹہ اور سیوڑہ برادریوں کے افراد نے مسلم لیگ ن اور شاہ گروپ سے علیحدگی اختیار کرکے سید عبدالقادر گیلانی گروپ اور پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کردیا۔

 تفصیلات کے مطابق سردار امتیاز خان لنگاہ کی کاوشوں سے پیپلز پارٹی کے ایم این اے سید عبدالقادر گیلانی یونین کونسل رکن ہٹی میں اپنے ڈیرے پر پہنچے ، جہاں سید جاوید علی شاہ کے دیرینہ ساتھیوں حاجی غلام مرتضیٰ بھٹہ اور عبدالقادر بھٹہ کی قیادت میں بھٹہ برادری جبکہ غلام شبیر اور نذیر احمد کی قیادت میں سیوڑہ برادری کے افراد نے شمولیت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر شرکا نے بتایا کہ وہ شاہ گروپ کے ساتھ طویل عرصے سے وابستہ تھے ۔ تقریب میں راؤ ساجد علی بہادر، شمشاد خان لنگاہ، حاجی فضل حسین سندا، مہر نور سیال، ملک عبدالوحید بھٹہ ایڈووکیٹ، محسن خان لنگاہ، عباس بھٹہ، صادق کھوکھر، اسلم ڈوگر، ملک فیض بخش کلو، اقبال بلوچ اور نعیم ڈھڈی سمیت دیگر افراد موجود تھے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...