نبی کریم ؐ سے اظہار محبت ایمان کی علامت، رکن الدین قادری

نبی کریم ؐ سے اظہار محبت ایمان کی علامت، رکن الدین قادری

ملتان (کرائم رپورٹر )ممتاز عالم دین رہنما جماعت اہل سنت علامہ قاری محمد رکن الدین قادری نے کہا ہے کہ آپ ؐ کا میلاد منانے والے خوش نصیب ہیں جبکہ سابق ایم پی اے نفیس انصاری اور قاری حبیب الرحمن قادری نے کہا کہ رحمت اللعالمینؐ کی سیرت طیبہ ہم گنہگاروں کے لئے نمونہ ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی جامع مسجد رحمانیہ عید گاہ روڈ ملتان میں 58ویں سالانہ میلاد مصطفی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ قاری رکن الدین قادری نے کہا کہ اہل ایمان خوش نصیب ہیں کہ وہ اپنے آقا کا میلاد خوشی سے مناتے ہیں حضور ﷺسے عشق و محبت کا اظہار ایمان کی علامت ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...