چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم 100بچوں کیلئے میڈیکل کیمپ

چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں مقیم 100بچوں کیلئے میڈیکل کیمپ

ڈسٹرکٹ انتظامیہ اور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے تعاون سے طبی معائنہ کیا گیا

ملتان (لیڈی رپورٹر)چیئرپرسن سارہ احمد کی ہدایت پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر بچوں کیلئے میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ میڈیکل کیمپ کا اہتمام ضلعی انتظامیہ اور گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے تعاون سے کیا گیا۔ ہسپتال کے ڈاکٹر رومان خلیل نے بیورو میں مقیم بچوں کا مکمل طبی معائنہ کیا۔ ڈسٹرکٹ انچارج چائلڈ پروٹیکشن بیورو شفاعت ظفر نے میڈیکل کیمپ کا دورہ کرکے انتظامات کا جائزہ لیا۔ بیورو ترجمان کے مطابق میڈیکل کیمپ کے دوران چائلڈ پروٹیکشن بیورو میں رہائش پذیر 100 بچوں کا طبی معائنہ کیا گیا اور ان کی صحت سے متعلق ضروری امور کا جائزہ لیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ میڈیکل کیمپ کے انعقاد کا مقصد بچوں کو بروقت طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...