سموگ کے تدارک کیلئے انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے اقدامات شروع

سموگ کے تدارک کیلئے انتظامیہ اور محکمہ زراعت کے اقدامات شروع

100سے زائد زمینداروں کو فصلوں کی باقیات جلانے سے گریز بارے آگاہی دی گئی

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات پر سموگ کے تدارک اور فصلوں کی باقیات جلانے کی حوصلہ شکنی کیلئے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ زراعت نے عملی اقدامات شروع کر دیے ہیں۔ اس سلسلے میں چک نمبر 64/10-R میں زمیندار مظہر باجوہ کے ڈیرے پر سپر سیڈر رینٹل سروسز کے حوالے سے فارمرز آگاہی اجلاس منعقد ہوا، جس میں 100 سے زائد زمینداروں نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایگریکلچرل انجینئرنگ خانیوال اور زراعت آفیسر محکمہ زراعت توسیع بھی شریک ہوئے ۔ محکمہ زراعت کے افسران نے زمینداروں کو سپر سیڈر رینٹل سروسز بارے تفصیلی بریفنگ دی اور فصلوں کی باقیات جلانے کے بجائے جدید زرعی مشینری استعمال کرنے کی اہمیت اجاگر کی۔ افسران نے بتایا کہ سپر سیڈر کے ذریعے دھان کی باقیات کو زمین میں شامل کرکے گندم کی کاشت کی جا سکتی ہے ، جس سے سموگ میں کمی اور زمین کی زرخیزی برقرار رکھنے میں مدد ملتی ہے۔ کسانوں کو حکومت پنجاب کی رینٹل سروسز سے بھرپور استفادہ کرنے اور فصلوں کی باقیات نہ جلانے کی ہدایت کی گئی۔ افسران نے کہا کہ سموگ کی روک تھام اجتماعی ذمہ داری ہے اور آگاہی سلسلہ جاری رہے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...