نئے ٹیکس قوانین سے طبی شعبہ پر اضافی بوجھ پڑے گا، ڈاکٹر ابو ذر ودیگر

نئے ٹیکس قوانین سے طبی شعبہ پر  اضافی بوجھ پڑے گا، ڈاکٹر ابو ذر ودیگر

بورے والا (سٹی رپورٹر)پی ایم اے پنجاب کی کال پر ایف بی آر کے ٹیکس اقدامات اور نجی طبی مراکز میں پوائنٹ آف سیل (پی او ایس) نظام کے نفاذ کے خلاف ڈاکٹر برادری نے احتجاج کرتے ہوئے تحصیل بھر کے نجی کلینکس اور۔۔۔

 ہسپتال بند رکھے ، جس کے باعث مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پی ایم اے بورے والا کے صدر ڈاکٹر ابوذر 

سلیم اور جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد آصف کے مطابق نئے ٹیکس اقدامات اور پی او ایس نظام سے طبی شعبے پر اضافی مالی بوجھ پڑنے کا خدشہ ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر کو ڈاکٹر کمیونٹی کو اعتماد میں لے کر قابلِ عمل طریقہ کار طے کرنا چاہیے ۔ پی ایم اے نے وزیراعظم سے بھی پی او ایس نظام کے نفاذ کے فیصلے پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے ۔ دوسری جانب پی ایم اے کا کہنا ہے کہ ملک گیر احتجاج کا مقصد نجی طبی مراکز کے مسائل پر حکومت اور ایف بی آر کی توجہ دلانا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...