محمد عثمان شیخ چیمبر ایگزیکٹو باڈی کے بلا مقابلہ رکن منتخب

محمد عثمان شیخ چیمبر ایگزیکٹو باڈی  کے بلا مقابلہ رکن منتخب

کوٹ ادو (ڈسٹرکٹ رپورٹر)صدر ضلعی و مرکزی انجمن تاجران محمد عثمان شیخ ڈیرہ غازیخان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے انتخابات برائے سال 2026ء تا 2028ء میں ممبر ایگزیکٹو باڈی بلا مقابلہ منتخب ہوگئے ۔۔۔۔

 ان کے انتخاب پر تاجر و کاروباری حلقوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے ۔  صدر ڈیرہ غازیخان چیمبر سردار ذوالفقار خان نصوحہ، سابق نائب صدر و ممبر ایگزیکٹو باڈی محمد طارق معراج قریشی، سیکرٹری مجاہد حسین اور دیگر عہدیداران نے محمد عثمان شیخ کو مبارکباد دی۔ تاجر رہنماؤں نے کہا کہ ان کا بلا مقابلہ انتخاب تاجر برادری میں فعال کردار اور کاروباری حلقوں کے اعتماد کا اظہار ہے ۔ محمد عثمان شیخ نے کہا کہ وہ تاجروں کے مفادات کے تحفظ، کاروباری سرگرمیوں کے فروغ اور مسائل کے حل کیلئے اپنی ذمہ داریاں بھرپور انداز میں ادا کریں گے اور چیمبر کے پلیٹ فارم سے تاجروں کی آواز متعلقہ فورمز تک پہنچائیں گے ۔ صدر مین بازار حاجی عبدالکریم، ملک واجد سعید، حاجی اشفاق، شیخ محمد کاشف، ریاض، حفیظ دلشاد، خرم شہزاد، رائے ثاقب پرہاڑ، ملک ریاض ڈی جے ، جمیل غوری اور دیگر تاجر رہنماؤں نے بھی انہیں مبارکباد پیش کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...