کہیں بھی کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیا جائے : اسسٹنٹ کمشنر

 کہیں بھی کوڑا کرکٹ جمع نہ  ہونے دیا جائے : اسسٹنٹ کمشنر

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر عثمان طاہر جپہ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر ام حبیبہ نے صبح سویرے فیلڈ کا دورہ کیا اور۔۔

 شہر کے مختلف وارڈز میں ستھرا پنجاب کے تحت جاری صفائی ستھرائی کے انتظامات کا جائزہ لیا۔تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر نے مختلف علاقوں میں صفائی آپریشن کا موقع پر معائنہ کرتے ہوئے صفائی عملے کی حاضری، فیلڈ میں موجودگی اور کارکردگی چیک کی، جبکہ متعلقہ عملے سے جاری آپریشن کے بارے میں بریفنگ بھی لی۔ اسسٹنٹ کمشنر نے متعلقہ افسران اور صفائی عملے کو ہدایت کی کہ صفائی کا عمل مزید مؤثر بنایا جائے اور کہیں بھی کوڑا کرکٹ جمع نہ ہونے دیا جائے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...