پنجاب میں گیارہویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع
ملتان (خصوصی رپورٹر)پنجاب میں گیارہویں جماعت کے داخلوں کی تاریخ میں توسیع کر دی گئی ۔ پنجاب بورڈز کمیٹی آف چیئرمینز نے تعلیمی سیشن 2026-2028 کے ریگولر طلبہ کے لئے نظرثانی شدہ داخلہ شیڈول جاری کر دیا ہے ۔۔۔
نئے شیڈول کے مطابق بغیر لیٹ فیس داخلوں کی آخری تاریخ 5 اکتوبر سے بڑھا کر 12 اکتوبر 2026 کر دی گئی ہے ، جبکہ لیٹ فیس کے ساتھ داخلہ فارم اب 27 اکتوبر تک جمع کرائے جا سکیں گے ۔ اس سے قبل لیٹ فیس کے ساتھ داخلوں کی آخری تاریخ 20 اکتوبر مقرر تھی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments