ملتان بورڈ کا آن سکرین مارکنگ نظام کیلئے موک ٹیسٹ

 ملتان بورڈ کا آن سکرین مارکنگ نظام کیلئے موک ٹیسٹ

سائنس کالج میں طلبہ کو ای شیٹ پر پرچے حل کرنے کی عملی تربیت دی گئی

ملتان (خصوصی رپورٹر)تعلیمی بورڈ ملتان نے امتحانی نظام کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے اور طلبہ کو آن سکرین مارکنگ کے طریقہ کار سے روشناس کرانے کے لئے موک ٹیسٹ کا آغاز کر دیا ہے ۔ اس سلسلے میں گزشتہ روز سائنس کالج ملتان میں مختلف کالجز کے طلبہ سے ٹیسٹ لیا گیا، جس میں انہیں ای شیٹ پر پرچے حل کرنے کی عملی مشق کرائی گئی۔موک ٹیسٹ کا مقصد طلبہ کو جدید امتحانی طریقہ کار سے آگاہ کرنا، ای شیٹ پر جوابات درج کرنے کی تربیت دینا اور آن سکرین مارکنگ سے متعلق ان کے ابہام دور کرنا ہے ، تاکہ باقاعدہ امتحانات کے دوران انہیں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔وزیراعلیٰ پنجاب ٹاسک فورس کے چیئرمین مزمل محمود نے کہا کہ امتحانی نظام میں آن سکرین مارکنگ کا آغاز جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی جانب اہم پیش رفت ہے ۔ طلبہ کو پہلے سے تربیت دینے سے وہ نئے طریقہ کار کو بہتر طور پر سمجھ سکیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال سے امتحانی عمل میں شفافیت، معیار اور یکسانیت بہتر بنائی جا سکتی ہے ۔اس موقع پر چیئرمین تعلیمی بورڈ ملتان ڈاکٹر اعجاز احمد تتلہ، سیکرٹری خرم شہزاد قریشی، کنٹرولر امتحانات عمران ملک اور سسٹم اینالسٹ قاضی مجیب بھی موجود تھے ۔ حکام نے طلبہ کو ای شیٹ کے استعمال اور آن سکرین مارکنگ کے طریقہ کار سے آگاہ کیا۔آن سکرین مارکنگ کے ذریعے جوابی کاپیوں کی جانچ کمپیوٹرائزڈ انداز میں کرنے میں مدد ملے گی۔ موک ٹیسٹ کے انعقاد کا مقصد طلبہ کو نئے نظام سے مانوس کرنا اور امتحانی عمل کو زیادہ مؤثر بنانے کی تیاری کرنا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...