شجاع آباد نہر سے لاپتہ تین سالہ بچی کی لاش برآمد

شجاع آباد نہر سے لاپتہ  تین سالہ بچی کی لاش برآمد

سکندرآباد (نامہ نگار) شجاع آباد کی نوشیراں کینال سے ایک روز قبل گھر سے لاپتہ ہونے والی تین سالہ بچی انزہ کی لاش برآمد ہوئی ہے ۔

پولیس اور ریسکیو ٹیموں نے لاش تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے سول ہسپتال منتقل کر دی۔تفصیلات کے مطابق بچی کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ تھانہ سٹی میں درج کرایا گیا تھا۔ بچی کے ماموں نے الزام عائد کیا ہے کہ ان کی بھانجی کو مبینہ طور پر اغوا کے بعد قتل کیا گیا۔ تاہم واقعے کی اصل صورت حال تاحال واضح نہیں ہو سکی۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہونے کے بعد بچی کی موت کی وجوہات اور واقعے کے حقائق سامنے آ سکیں گے ۔ واقعے کے بعد علاقے میں سوگ کی فضا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...