بچی سمیت دو لڑکیوں کے اغوا کے مقدمات درج
ملتان (کرائم رپورٹر)پولیس نے ساڑھے تین سالہ بچی سمیت دو لڑکیوں کے مبینہ اغوا کے واقعات پر نامعلوم اور نامزد ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کر دی۔
پولیس کے مطابق سٹی شجاع آباد پولیس کو عرفان نے درخواست دی کہ اس کی بیٹی انزا گھر سے باہر نکلی، لیکن واپس نہیں آئی۔ اہل خانہ نے بچی کو تلاش کیا، تاہم اس کا کوئی سراغ نہ مل سکا۔ درخواست گزار نے شبہ ظاہر کیا کہ نامعلوم افراد نے اس کی بیٹی کو اغوا کر لیا ہے ۔دوسرے واقعے میں راجہ رام پولیس کو نواز نے بتایا کہ اس کی بیٹی ایک نجی فیکٹری میں کام کرتی ہے ۔ وہ اسے بس میں سوار کرا کے واپس گھر لوٹا تو مبینہ طور پر ملزمان اس کی بیٹی کو زبردستی اغوا کرکے لے گئے ۔ مدعی کے مطابق اس نے ملزمان کا پیچھا بھی کیا، تاہم وہ فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے ۔پولیس نے دونوں واقعات کی اطلاعات پر مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments