آٹھ مرڈر ریفرنسز ،7ملزم بری 2کی سزائے موت برقرار

 آٹھ مرڈر ریفرنسز ،7ملزم بری  2کی سزائے موت برقرار

ملتان (کورٹ رپورٹر) ہائی کورٹ ملتان بنچ کے جسٹس محمد طارق ندیم اور جسٹس غلام سرور نہنگ پر مشتمل ڈویژن بنچ نے آٹھ مرڈر ریفرنسز کی سماعت کرتے ہوئے مختلف مقدمات میں اہم فیصلے سنادیے ۔

عدالت نے میاں چنوں سے تعلق رکھنے والے غلام مرتضیٰ، سجاد، رب نواز، محمد عرفان، محمد نواز، محمد الیاس، فہیم اور عبداللہ کی سزائے موت کے خلاف اپیلوں پر سماعت کی، جن میں سے چار مقدمات میں سات ملزمان کو شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کردیا، جبکہ نوازش علی اور رحمت اللہ کی اپیلیں خارج کرتے ہوئے ان کی سزائے موت کی توثیق کردی۔

 اسی طرح ضلع بھکر کے شہزاد نظام اور محمد اقبال خان کی سزائے موت عمر قید میں تبدیل کردی گئی، جبکہ راجن پور کے محبوب احمد کی سزائے موت 14 سال قید میں تبدیل کردی گئی۔ محبوب احمد کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج راجن پور نے نور محمد کو گولی مار کر قتل کرنے کے جرم میں سزائے موت اور دو لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی تھی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...