صنفی امتیاز کے سدِّباب کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ،وفاقی محتسب

  صنفی امتیاز کے سدِّباب کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت ،وفاقی محتسب

فوزیہ وقار کی گورنر سٹیٹ بینک سے ملاقات ،دفاتر میں ضابطہ اخلاق آویزان کرنیکی ہدایت

اسلام آباد(نامہ نگار)وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد سے ملاقات کی، جس میں بینکاری شعبے میں کام کی جگہ پر ہراسانی کے خلاف تحفظ کو مستحکم کرنے ، صنفی مساوات کے فروغ اور زیادہ محفوظ و جامع ماحولِ کار کے قیام پر تباد لہ خیال کیا گیا۔ وفاقی محتسب نے سٹیٹ بینک کی \\\"Banking on Equality\\\" پالیسی پر گورنر کو مبارکباد پیش کی اور اس امر پر زور دیا کہ بینکوں کو ترغیب دی جائے کہ وہ کام کی جگہ پر ہراسانی اور صنفی امتیاز کے سدِّباب کے لیے اپنے اقدامات کو مزید مؤثر بنائیں، اپنی افرادی قوت میں صنفی مساوات کو فروغ دیں اور 2023ء کے متعلقہ قانون کے تحت میٹرنٹی اور پٹرنٹی لیو کو یقینی بنائیں ۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بینک اپنے تمام دفاتر میں ضابطئہ اخلاق نمایاں طور پر آویزاں کریں اور انکوائری کمیٹی کے ارکان کے نام اپنے انٹرانیٹ پر دستیاب بنائیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...