کمشنر راولپنڈی کا بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ

کمشنر راولپنڈی کا بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ ،سہولیات کا جائزہ

مریضوں کو معیاری علاج، بروقت طبی امداد ، ضروری ادویات کی فراہمی یقینی بنانیکی ہدایت

راولپنڈی ( خصوصی نامہ نگار ) کمشنر راولپنڈی ڈویژن سلمان غنی نے بینظیر بھٹو ہسپتال کا دورہ کیا اور ہسپتال کے مختلف شعبوں اور وارڈز کا معائنہ کیا۔ انہوں نے مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، ادویات کی دستیابی، صفائی ستھرائی اور طبی عملے کی حاضری کا باریک بینی سے جائزہ لیا اور ہدایت کی کہ مریضوں کو معیاری علاج، بروقت طبی امداد اور ضروری ادویات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے ۔ تمام ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائیں۔کمشنر نے خصوصی طور پر ڈینگی وارڈ کا دورہ کیا اور ڈینگی کے مریضوں کے علاج معالجے کا جائزہ لیا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ڈینگی کے حوالے سے تمام حفاظتی اقدامات اپنائے جائیں۔ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں اور ان کی صحت کی مسلسل نگرانی کی جائے ۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کو بروقت اور معیاری طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے ، اس سلسلے میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ادھر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر نے کہا کہ راولپنڈی میں پانی کی قلت ایک اہم مسئلہ ہے جس میں آنے والے دنوں میں مزید شدت آئے گی۔ اس صورتحال کے پیش نظر حکومتِ پنجاب کی ہدایت پر بڑے منصوبوں چہان ڈیم، چراہ ڈیم، ددھوچا اور راول ڈیم کے موجودہ ذرائع پر کام تیز کرنے کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...