نسٹ کا کانووکیشن ،66پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں عطا

نسٹ کا کانووکیشن ،66پی ایچ ڈی سکالرز کو ڈگریاں عطا

جامعات ،نوجوان گریجویٹس ملکی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں ،احسن اقبال کا خطاب

 اسلام آباد(خصوصی رپورٹر) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے جامعات پر زور دیا ہے کہ وہ تحقیق، اختراع اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ کے ذریعے پاکستان کی معیشت کو مضبوط بنانے میں قائدانہ کردار ادا کریں، نوجوان گریجویٹس کو ملکی ترقی کے لیے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانے کی تلقین کی ہے ۔ نیشنل یونیورسٹی آد سائنسز اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ )کے ماسٹرز کانووکیشن 2026 سے خطاب کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان کو برآمدات، فی کس آمدنی اور ٹیکنالوجی کے شعبوں میں عالمی سطح پر کئی چیلنجز کا سامنا ہے ، تاہم نوجوانوں کی صلاحیتوں اور جامعات کے تحقیقی کردار سے ترقی کی سمت تبدیل کی جا سکتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ حکومتی پروگرام اڑان پاکستان میں برآمدات کا فروغ اولین ترجیحات میں شامل ہے اور جامعات کو اس مقصد کے حصول کے لیے موثر کردار ادا کرنا ہوگا۔

ان کے مطابق مصنوعی ذہانت سمیت ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز دنیا کے روایتی نظاموں کو تیزی سے تبدیل کر رہی ہیں، ایسے میں پاکستان کو اصلاحات کے لیے پرامن اور مستحکم ماحول برقرار رکھنے کی ضرورت ہے ۔ کانووکیشن کے دوران 66 پی ایچ ڈی اسکالرز کو ڈگریاں دی گئیں، جبکہ 26 انڈرگریجویٹ طلبہ کو صدارتی طلائی تمغوں اور 28 طلبہ کو چانسلر کے نقرئی تمغوں سے نوازا گیا۔ نسٹ کے ریکٹر ڈاکٹر محمد زاہد لطیف نے فارغ التحصیل طلبہ، ان کے والدین اور اساتذہ کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ گریجویشن زندگی کے ایک نئے مرحلے کا آغاز ہے ، جہاں طلبہ کو پیچیدہ چیلنجز کا سامنا کرنا ہوگا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...