بچیوں کی تعلیم محض ترجیح نہیں ،روشن مستقبل کی ضمانت ، وجیہہ قمر

بچیوں کی تعلیم محض ترجیح نہیں ،روشن مستقبل کی ضمانت ، وجیہہ قمر

سکولوں سے باہر بچوں کی تعلیمی اداروں میں واپسی ، معیاری تعلیم اولین ترجیح ،وزیر مملکت

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)وزیر مملکت برائے وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت وجیہہ قمر نے کہا ہے کہ حکومت پاکستان بچیوں کی تعلیم کے فروغ، سکولوں سے باہر بچوں کی تعلیمی اداروں میں واپسی اور معیاری تعلیم تک مساوی رسائی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے ۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ خوراک (ورلڈ فوڈ پروگرام) کے وفد سے ملاقات کے دوران کیا جس نے وزارت وفاقی تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت میں ان سے ملاقات کی۔

ملاقات میں پاکستان میں بچیوں کی تعلیم کے فروغ، صنفی مساوات، جامع تعلیمی پالیسیوں، سکولوں میں غذائی پروگراموں اور تعلیمی اداروں میں بچوں کے داخلوں اور حاضری کی شرح بہتر بنانے کے لیے مشترکہ اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ بچیوں کی تعلیم محض ایک تعلیمی ترجیح نہیں بلکہ پاکستان کی سماجی و معاشی ترقی، خواتین کو بااختیار بنانے اور روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...