ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے ،میئر

ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں برداشت نہیں کرینگے ،میئر

افسران و ملازمین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگیشہریوں کی خدمت کا سفر ہر صورت جاری رہیگا، بیرسٹر مرتضیٰ وہاب

کراچی (این این آئی)میئر بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کی خدمت کا سفر ہر صورت جاری رہے گا، ترقیاتی کاموں میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔ سرکاری امور میں مداخلت اور فرائض کی انجام دہی کے دوران افسران و ملازمین کو ہراساں کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی ہوگی۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ناتھا خان چکور نالہ روڈ اور ناتھا خان سے پہلوان گوٹھ روڈ پر جاری ترقیاتی کاموں کے دورے کے موقع پر کیا۔ میئر نے گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے پر بریفنگ حاصل کی اور ہدایت کی کہ ترقیاتی کام کسی رکاوٹ کے بغیر جاری رکھے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ چکور نالہ ایکسپریس وے سمیت شہر کے مختلف علاقوں میں جاری منصوبوں کا مقصد بنیادی ڈھانچے کو بہتر بنانا، ٹریفک کے مسائل کم کرنا اور شہریوں کو آمدورفت میں سہولت فراہم کرنا ہے ، ناتھا خان چکور نالہ روڈ، پہلوان گوٹھ روڈ، ضیاء محی الدین فلائی اوور، فلسطین انڈر پاس اور منظور کالونی انڈر پاس سمیت مختلف منصوبوں پر سرمایہ کاری کی گئی ہے ۔میئر نے بتایا کہ ناتھا خان چکور نالہ روڈ کو حبیب یونیورسٹی کی جانب منسلک کرنے کیلئے اضافی داخلی راستہ اور رابطہ سڑک تعمیر کی جا رہی ہے ۔گزشتہ روز پیش آنے والے واقعے کے حوالے سے مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کے ایک افسر کے ساتھ پیش آنے والا واقعہ افسوسناک ہے جس پر کارروائی جاری ہے اور مقدمہ بھی درج کرایا جاچکا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...