پرتگال کے سفیر کو تاریخی مقامات کے دورے کی دعوت

پرتگال کے سفیر کو تاریخی مقامات کے دورے کی دعوت

ثقافتی و اقتصادی امکانات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع ملے گا،اویس قادرشاہقائم مقام گورنر سندھ سے سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعاون کے فروغ پر گفتگو

کراچی (آئی این پی)قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ سے پاکستان میں پرتگال کے سفیر پاؤلو میگوئل گیدیز ڈومنگیش نے سندھ اسمبلی میں ملاقات کی، جس میں پاکستان اور پرتگال کے درمیان دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی تعاون، تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کے امکانات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں پرتگال کے سیاسی امور کے افسر ڈیوڈ آرکاؤ، کراچی میں نامزد قونصل جنرل امین فقیری، سیکریٹری سندھ اسمبلی جی ایم عمر فاروق اور ڈائریکٹر جنرل میڈیا عرفان احمد میمن بھی موجود تھے ۔قائم مقام گورنر سندھ سید اویس قادر شاہ نے پرتگال کے سفیر کا خیرمقدم کرتے ہوئے کراچی کو پاکستان کا اقتصادی مرکز اور ثقافتی تنوع کا حامل شہر قرار دیا۔

سید اویس قادر شاہ نے سندھ کے تاریخی مقامات، زرعی وسائل اور قدرتی حسن کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں کا دورہ پاکستان اور سندھ کے ثقافتی و اقتصادی امکانات کو بہتر طور پر سمجھنے کا موقع فراہم کرے گا۔ انہوں نے پرتگال کے سفیر کو سندھ کے دوروں کے دوران ہر ممکن تعاون اور سہولت فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔پرتگال کے سفیر نے کراچی میں ورلڈ کلچر فیسٹیول میں پرتگالی فنکاروں کی شرکت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ اس سلسلے میں محکمہ ثقافت سندھ کا تعاون بھی شامل ہے ۔ انہوں نے قابلِ تجدید توانائی، زراعت، بحری امور اور ترقیاتی شعبوں کو دونوں ممالک کے درمیان تعاون کے اہم ممکنہ شعبے قرار دیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...