کامسیٹس یونیورسٹی :ایچ ای سی کے بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈکی تقریب
اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو اعزاز پیش کیا گیا ریکٹر کی اساتذہ کو ٹیچنگ 5.0اپنانے ، طلبہ سے رابطہ بڑھانے ،اے آئی سے استفادے کی ترغیب
اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد میں ایچ ای سی کے بہترین یونیورسٹی ٹیچر ایوارڈ کی تقریبِ تقسیمِ انعامات لائبریری آڈیٹوریم میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں تدریسی مہارت کو سراہتے ہوئے اعلیٰ تعلیم کے شعبے میں نمایاں خدمات انجام دینے والے اساتذہ کو اعزاز پیش کیا گیا۔کامسیٹس یونیورسٹی اسلام آباد کے ریکٹر، پروفیسر ڈاکٹر راحیل قمر مہمانِ خصوصی تھے ۔ اساتذہ کے دیرپا اثرات پر روشنی ڈالتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ کس طرح ان کے اپنے ایک استاد نے ان کی زندگی کی تشکیل میں اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے اساتذہ پر زور دیا کہ وہ طلبہ سے براہِ راست رابطے ، فعال اندازِ تعلم اور مصنوعی ذہانت (AI) کے موثر استعمال کے ذریعے ٹیچنگ 5.0 کو اپنائیں۔ پروفیسر ڈاکٹر نادیہ نواز (فاتح)، پروفیسر ڈاکٹر خرم سلیم عالمگیر (پہلی پوزیشن کے رنر اپ)اور پروفیسر ڈاکٹر محمد اویس جاوید )دوسری پوزیشن کے رنر اپ(۔BUTA 2026 :پروفیسر ڈاکٹر فہد منیر عباسی (فاتح)، پروفیسر ڈاکٹر ثاقب ضیا (پہلی پوزیشن کے رنر اپ)اور پروفیسر ڈاکٹر احمد نسیم علوی (دوسری پوزیشن کے رنر اپ)۔دونوں فاتحین نے بھی اپنے تجربات بیان کیے اور ان اساتذہ کو خراجِ تحسین پیش کیا جنہوں نے انہیں تدریس کے شعبے کو بطور پیشہ اختیار کرنے کی ترغیب دی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments