جامع مسجد تاجدار مدینہ میں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ منعقد

 جامع مسجد تاجدار مدینہ میں  سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ منعقد

وہاڑی (خبرنگار ،نمائندہ خصوصی ) سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم جامع مسجد تاجدار مدینہ 79 ڈبلیو بی وہاڑی میں منعقد ہوئی۔

 جس کی صدارت حافظ قاضی محبوب سلطان سلطانی، چیئرمین آئمہ گروپ حلقہ 233 وہاڑی نے کی، جبکہ حضرت علامہ مولانا ڈاکٹر محمد سلمان مصباحی قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ محفل پاک میں علماء کرام، سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ عاشقان رسول کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ مہمانان گرامی کی آمد پر منتظمین کی جانب سے شاندار استقبال کیا گیا۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا، جس کی سعادت قاری محمد مظہر فرید نے حاصل کی، جبکہ نقابت کے فرائض راؤ سجاد قادری نے انجام دیے 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...